بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل -13 کو 15 اپریل تک کے لیے معطل کیا جا رہا ہے۔ ہفتے کو اس سلسلے میں تمام آٹھ فرنچائزی ٹیموں کے نمائندے اس مسئلے پر بات چیت کریں گے۔
آئی پی ایل کے اس سیشن کا آغاز 29 مارچ کو ممبئی میں دفاعی چمپئن ممبئی انڈینس اور چنئی سپرکنگس کے درمیان میچ سے ہونا تھا۔
اگرچہ شاہ کے بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ آئی پی ایل 16 اپریل سے شروع ہو جائے گا یا نہیں۔
شاہ نے کہابی سی سی آئی اپنے تمام شیئرہولڈروں اور عام عوام کے مفادات کے لئے فکرمند ہے اور وہ تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے کہ مداحوں سمیت آئی پی ایل سے منسلک تمام لوگوں کو محفوظ کرکٹ کا تجربہ ملے۔
شاہ نے کہاکہ بی سی سی آئی حکومت ہند، وزارت کھیل، وزارت صحت اور دیگر متعلق مرکزی اور ریاستی حکومت محکموں کے ساتھ اس سلسلے میں مل کر کام کرے گی۔