اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'امید کرتا ہوں کہ آئی پی ایل ہوگا' - کورونا وائرس

دہلی كیپٹلس ٹیم کے کھلاڑی شیکھر دھون کا کہنا ہے کہ انہیں پوری امید ہے کہ آئی پی ایل کا 13 واں سیزن منعقد کیا جائے گا۔

'امید کرتا ہوں کہ آئی پی ایل ہوگا'
'امید کرتا ہوں کہ آئی پی ایل ہوگا'

By

Published : May 24, 2020, 8:16 PM IST

آئی پی ایل کو 29 مارچ سے شروع ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن اور سفر کی پابندیوں کی وجہ سے بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اسے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا تھا۔

شیکھرنے سری لنکا کے سابق کپتان اینجلو میتھیوز کے ساتھ انسٹاگرام لائیو چیٹ کے دوران اس سال آئی پی ایل کے انعقاد کو لے کر کہا کہ مجھے امید ہے کہ آئی پی ایل منعقد کیا جائے گا۔مجھے اس بارے میں مثبت خیال ہے۔اگر آئی پی ایل منعقد کیا جاتا ہے تو یہ واقعی اچھا ہو گا۔اگرچہ سب کی حفاظت پہلی ترجیح ہے لیکن اگر یہ ٹورنامنٹ ہوتا ہے تو یہ مثبت پیغام لائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ کچھ کھیل شروع کیے جائیں جس سے لوگوں کے مزاج درست ہوں اور آئی پی ایل کے شروع ہونے سے ایسا ہو سکتا ہے۔اس دوران ناظرین کے بغیر کرکٹ شروع کرنے کی بحث زوروں پر ہے اور شیکھر کا خیال ہے کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو کھلاڑی ناظرین کے درمیان کھیلنے کو بہت یاد کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details