اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'آئی پی ایل 2020 کا شیڈول آج جاری کیا جائے گا' - ممبئی انڈینز

بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گانگولی نے کہا کہ 'ہم سمجھتے ہیں شیڈول جاری کرنے میں تاخیر ہورہی ہے، یہ تکمیل کے قریب ہے اور اسے جمعہ کو جاری کر دیا جائے گا۔'

'آئی پی ایل 2020 کا شیڈول آج جاری کیا جائے گا'
'آئی پی ایل 2020 کا شیڈول آج جاری کیا جائے گا'

By

Published : Sep 4, 2020, 12:43 PM IST

انڈین پریمیئر لیگ کا شیڈول آج جاری کیا جائے گا، جمعرات کو اس بات کی جانکاری بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گانگولی نے دی۔

گانگولی نے ایک ٹی وی چینل سے کہا کہ 'ہم سمجھتے ہیں کہ شیڈول جاری کرنے میں تاخیر ہورہی ہے، یہ تکمیل کے قریب ہے اور اسے جمعہ کو جاری کر دیا جائے گا۔'

سوربھ گانگولی

امید ہے کہ پہلا میچ 19 ستمبر کو چنئی سپرکنگز اور ممبئی انڈینز کے درمیان ہو سکتا ہے۔

بی سی سی آئی کے خزانچی ارون دھومل نے میڈیا سے کہا کہ لیگ کی شروعات طے شدہ وقت پر ہی ہوگی، چنئی سپر کنگز کے 13 کھلاڑی کورونا متاثر پائے جانے کے بعد لیگ کی منصوبہ بندی پر سوالات کھڑے ہو رہے تھے اور ایسی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ یو اے ای میں کووڈ 19 کے حالات دیکھنے کے بعد ٹورنامنٹ منسوخ نا ہوجائے۔

دھومل نے کہا تھا کہ یو اے ای میں سب کچھ ٹھیک ہے اور لیگ طے شدہ شیڈول کے مطابق ابو ظہبی اور شارجہ میں 56 دنوں تک کھیلی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: یو ایس اوپن 2020: مینس سنگل میں بھارت کا سفر ختم

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ فرنچائز یواے ای پہنچ چکی ہیں، اور وہاں پریکٹس بھی شروع کر دی ہے، چنئی ایک ایسی ٹیم ہے جس نے ابھی تک ٹریننگ شروع نہیں کی ہے، وہ 21 اگست کو دبئی پہنچے تھے اور انہیں 28 اگست کو ٹریننگ شروع کرنی تھی۔

آئی پی ایل 2020

اس قبل سی ایس کے کے سی ای او کاسی وشوناتھن نے کہا تھا کہ 'ٹیم دوسرے مرحلے کی جانچ کے بعد جمعہ سے ٹریننگ شروع کریں گی۔'

وہیں تیز گیند باز دیپک چاہر اور بلے باز ریتوراج گائیکواڈ کو ٹریننگ سیشن میں شرکت کے لیے 12 ستمبر تک انتظار کرنا پڑے گا۔ ان دونوں کھلاڑیوں کی کووڈ رپورٹ گذشتہ ہفتے مثبت آئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details