پاکستان کے مشہور و معروف کھلاڑی شاہد افریدی سے بہارت -پاکستان کے درمیان باہمی سیریز کے بارے میں جب پوچھا گیا تو انہوں نے مایوسی سے کہا کہ 'جب تک مودی اقتدار میں ہیں تب تک بھارت اور پاکستان کے درمیان رشتے بہتر نہیں ہو سکتے'۔
افریدی نے انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا 'جب تک نریندر مودی اقتدار میں ہیں، تب تک انہیں بھارت کی طرف سے کوئی جواب نہیں آئے گا'۔
انہوں نے کہا 'بھارت اور پاکستان کے درمیان رشتے ایک ہی انسان کی وجہ سے خراب ہوئے ہیں، اور یہ ہم نہیں چاہتے تھے، پاکستان اور بھارت کے لوگ چاہتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کے ملکوں میں سفر کریں۔ لیکن سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ مودی کیا چاہتے ہیں اور ان کا ایجنڈہ کیا ہے'۔