اردو

urdu

ETV Bharat / sports

خواتین کرکٹ کے لیے متالی راج کا اہم مطالبہ

بھارتی خاتون کرکٹ ٹیم کی کپتان متالی راج نے اگلے سال سے خواتین انڈین پریمئیرلیگ کرانے کا مطالبہ کیا۔

متالی کا خاتون آئی پی ایل کرانے کا مطالبہ
متالی کا خاتون آئی پی ایل کرانے کا مطالبہ

By

Published : Mar 26, 2020, 9:36 PM IST

بھارتی خاتون ون ڈے ٹیم کی کپتان متالی راج نے بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ کے لئے انتظار نہ کریں اور اگلے سال چھوٹے پیمانے پر ہی سہی لیکن خاتون آئی پی ایل کا انعقاد کرائیں۔

متالی کا خاتون آئی پی ایل کرانے کا مطالبہ

ہندستانی خاتون ٹیم طویل عرصے سے خاتون آئی پی ایل کا انتظار کر رہی ہے لیکن بورڈ اس پر اب تک کوئی فیصلہ نہیں لے سکا ہے۔ اس سال بی سی سی آئی نے مرد آئی پی ایل کے پلے آف کے وقت خواتین کے چار ٹیم کا ٹی -20 ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

لیکن کورونا کی وجہ سے آئی پی ایل کو 15 اپریل تک ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا گیا اور حکومت کی طرف سے 21 دن کے لاک ڈاؤن کو دیکھتے ہوئے آئی پی ایل پر بحران کے بادل چھا گئے ہیں۔

متالی نے کہاکہ مجھے ذاتی طور پر لگتا ہے کہ خاتون آئی پی ایل اگلے سال سے شروع ہونا چاہئے، یہاں تک کہ اگر صرف اسے چھوٹے پیمانے پر شروع کیا جائے اور ضابطوں میں کچھ تبدیلی کی جائے جیسے پہلے ورژن میں پانچ سے چھ غیر ملکی کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت دی جائے۔

متالی کا خاتون آئی پی ایل کرانے کا مطالبہ

غورطلب ہے کہ بھارتی خاتون ٹیم کی گزشتہ ماہ آئی سی سی خواتین ٹی -20 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد سرکردہ کرکٹر سنیل گواسکر نے خواتین ٹیم کا آئی پی ایل کرانے کی وکالت کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details