اردو

urdu

ویسٹ انڈیز دورے کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان

By

Published : Jul 21, 2019, 3:26 PM IST

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3اگست سے سیریز کا آغاز ہو رہا ہے، جس میں 3یک روزہ، دو ٹیسٹ میچیز اور 2 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔

ویسٹ انڈیز دورے کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان

بھارتی ٹیم کے چیف سیلیکٹر ایم ایس کے پرساد نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی مہیندر سنگھ دھونی نے دو مہینے کی چھٹی مانگی ہے۔

ویسٹ انڈیز دورے کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان

وراٹ کوہلی تینوں فارمیٹ میں ٹیم انڈیا کے کپتان ہوںگے۔
چیف سیلیکٹر ایم ایس کے پرساد و دیگر بڑے عہدے داروں کی میٹنگ بی سی سی آئی کے ممبئی واقع آفس میں ہوئی۔

عالمی کپ 2019 کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنے کے بعد بھارت کے لیے یہ دورہ انتہائی اہم مانا جا رہا ہے۔

ٹیم اس طرح ہیںَ:

ٹی 20 ٹیم: وراٹ کوہلی(کپتان)، روہت شرما، شیکھر دھون،کے ایل راہل، شریش ایر، منیش پانڈے، ریشبھ پنت، کرونال پانڈیا، رویندر جڈیجہ، واشنگٹن سندر، راہل چہر، بھونیشور کمار، خلیل احمد، دیپک چہر، نودیپ سینی۔

یک روزہ ٹیم:
وراٹ کوہلی(کپتان)، روہت شرما، شیکھر دھون،کے ایل راہل، شریشایر، منیش پانڈے، رشبھ پنت، رویندر جڈیجہ، کلدیپ یادو، یزوندر چہل، کیدار جادھو، محمد سمیع، بھونیشور کمار، خلیل احمد، نودیپ سینی۔
ٹیسٹ ٹیم:
وراٹ کوہلی، اجنکیا رہانے، مینک اگروال، کے ایل راہل، چیتیشور پجارا، ہنوما وہاری، روہت شرما، رشبھ پنت، ردھیمان ساہا، آر اشون، رویندر جڈیجہ، کلدیپ یادو، ایشانت شرما، محمد سمیع، جسپریت بمراہ اور امیش یادو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details