بھارت میں کرکٹروں اور فلموں کا کافی نزدیکی رشتہ رہا ہے اور بہت سے کھلاڑیوں نے فلموں میں ہاتھ آزمائے ہیں لیکن انہیں زیادہ کامیابی نہیں ملی ہے۔
جنوبی ہند کی فلموں میں جلوہ گیرہوں گے عرفان پٹھان بھارت کی جانب سے 29 ٹیسٹ، 120 ون ڈے اور 24 ٹی -20 کھیلنے والے 35 سال کے عرفان پٹھان جلد ہی جنوبی فلموں میں اترنے جا رہے ہیں جس میں اہم کردار جنوبی ہند کے سپر اسٹار وکرم کا رہے گا جبکہ اس فلم میں عرفان پولیس انسپکٹر کا کردار نبھائیں گے۔
جنوبی ہند کی فلموں میں جلوہ گیرہوں گے عرفان پٹھان عرفان کرکٹ کے میدان سے الگ کمنٹیٹٹر کے کردار میں کافی کامیاب نظر آ رہے ہیں اور بڑودہ کے اس انتہائی ہینڈسم کھلاڑی کو فلموں میں دیکھنے کا انتظار ان کے مداحوں کو رہے گا۔
عرفان نے بتایا کہ وہ اس فلم میں انسپکٹر کا کردار ادا کرنے جا رہے ہیں لیکن انہوں نے ڈائریکٹر وجے کو واضح کیا ہے کہ فلموں میں اترنے کے باوجود وہ اپنے مذہب کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے ساتھ ہی بتایا کہ جلد اس فلم کا اعلان کر دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ ڈائریکٹر کو بتا چکے ہیں کہ وہ فلموں میں نہ تو قمیص اتاریں گے اور نہ ہی کسی ہیروئین کے ساتھ گانا گائیں گے۔ عرفان نے کہاکہ میں مانتا ہوں کہ فلموں میں کام کرنا بری چیز نہیں ہے لیکن کچھ چیزیں ایسی ہیں جہاں میں اپنے مذہب کے حساب سے چلتا ہوں۔
قابل ذکر ہے کہ سابق بھارتی کرکٹر ایس سری سنت جنوبی ہندستان کی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ ایک وقت تھا جب سابق سلامی بلے باز سنیل گواسکر نے ایک مراٹھی فلم میں کام کیا تھا۔ دھماکہ خیز بلے باز سندیپ پاٹل کبھی اجنبی تھے فلم کے ہیرو تھے جبکہ اسی فلم میں بھارتی وکٹ کیپر سید کرمانی نے ولن کا کردار ادا کیا تھا۔
عالمی کپ فاتح کپتان کپل دیو نے اقبال اور مجھ سے شادی کرو گی میں خاص کردار ادا کیا تھا۔ سلمان خان اور اکشے کمار کی مجھ سے شادی کرو گی میں کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کمنٹیٹر بنے تھے۔ سابق آل راؤنڈر اجے جڈیجہ نے سنیل شیٹی کی فلم کھیل میں دوسرے ہیرو کا رول کیا تھا۔