اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارتی بلے بازی لڑکھڑائی

بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پہلے روز دن کا کھیل ختم ہونے تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

By

Published : Feb 21, 2020, 10:13 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 1:13 AM IST

میزبان نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بلے بازی کی دعوت دی تھی اور کیوی گیند بازوں نے اپنے کپتان کے فیصلے کو درست ٹھہراتے ہوئے بھارت سے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو سستے میں سمیٹ کر بھارتی ٹیم کو بحران میں ڈال دیا۔

بشکریہ ٹویٹر

بھارت کی جانب سے پرتھوی شاہ اور مینک اگروال نے اننگ کی شروعات کی لیکن ایک برس بعد قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے پرتھوی شاہ محض 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں ٹم ساؤتھی نے آؤٹ کیا۔

اس کے بعد تجربہ کار بلے باز چیتیشور پجارا کریز پر آئے لیکن وہ بھی 11 رنز بنا کر جیمنسن کا شکار بنے جبکہ کپتان وراٹ کوہلی بھی زیادہ دیر کریز پر نہیں ٹک سکے اور 2 رنز جبکہ ہنوما وہاری 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بشکریہ ٹویٹر

فی الحال نائب کپتان اجنکیا رہانے کریز پر 38 رنز بنا کر ڈٹے ہوئے ہیں جبکہ وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت بھی 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر

نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمنسن سب سے کامیاب گیند باز رہے اور 3 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ٹیم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 1:13 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details