انگلینڈ نے ٹاس جیت کا بھارت کو بلے بازی کی دعوت دی تھی۔ بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شکھر دھون کی اننگ کا آغاز کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 64 رنوں کی پارٹنرشپ کی۔
تیزی سے رن بنانے کے چکر میں روہت شرما بین اسٹوکس کا شکار بنے۔ انہوں نے 42 گیندوں میں 4 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔ اس کے بعد کپتان وراٹ کوہلی کریز پر آئے اور دھون سے ساتھ مل کر 105 رنوں کی پارٹنرشپ کی۔
وراٹ کوہلی نے 60 گیندوں میں 6 چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے جبکہ دھون بدقسمتی سے سنچری مکمل نہیں کر سکے اور 98 رن پر انگلش کپتان ایون مورگن کو کیچ تھما بیٹھے۔ دھون نے 106 گیندوں میں 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 98 رنز کی اننگ کھیلی۔