بنگلہ دیش کے خلاف جاری پہلے ٹسٹ میچ کے دوسرے دن مینک اگروال کی شاندار غیرمفتوح سنچری کی بد ولت بھارت نے اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔ آخری طلاع موصول ہونے تک بھارت نے تین وکٹوں کے نقصان پر 207 رن بنالیے ہیں۔
اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ کے دوسر ے دن مینک اگروال نےشاندار بلے بازی کرتے ہوئے 184 گیندوں پر15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے شاندار سنچری ناٹ آوٹ سنچری بنائی۔