آسٹریلیا نے کپتان میتھیو ویڈ کے 58 اور اسٹیو اسمتھ کے 46 رنوں کی بدولت 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 194 رن کا مضبوط اسکور بنایا جبکہ بھارت نے 19.04 اوور میں چار وکٹ پر 195 رن بناکر مقابلہ جیت لیا۔ پانڈیا نے بھارت کے لیے فاتحانہ چھکا لگایا۔ قبل ازیں بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آرون فنچ کو آرام دیے جانے کے سبب اس میچ میں کپتانی سنبھالنے والے ویڈ نے 32 گیندوں پر 46 رن میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔
گلین میکسویل نے 13 گیندوں میں دو چھکے کی مدد سے 22 رن، موئیسِس ہینرِکس نے 18 گیندوں میں ایک چھکے کے ساتھ 26 رن اور مارکس اسٹوئینِس سے سات گیندوں میں ایک چھکے کی مدد سے نابعد 16 رنوں کی حصہ داری کی۔ بھارت کی جانب سے تیز گیندباز ٹی نٹراجن نے چار اوور میں محض 20 رن دے کر دو وکٹ حاصل کیے۔
بھارت نے اس جیت سے سڈنی میں مسلسل تین ونڈے میں شکست کا سلسلہ توڑ دیا۔ بھارت نے اس دورے میں سڈنی میں پہلے دو ون ڈے گنوائے تھے اور 2018-19 کے آسٹریلیا دورے میں بھی سڈنی میں ون ڈے گنوایا تھا لیکن سڈنی میں دوسرے ٹی۔20 مقابلے میں ہدف بڑا ہونے کے باجود جیت حاصل کی۔ بھارت کی اس دورے میں یہ مسلسل تیسری جیت ہے۔ بھارت نے قبل ازیں کینبرا میں تیسرا ون ڈے اور پہلا ٹی۔20 میچ جیتا تھا۔
مضبوط ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھارت نے 56 رن کی شاندار اور تیز شروعات کی۔ لوکیش راہل اور شیکھر دھون نے پاور پلے میں کافی تیز بلے بازی کی۔ راہل نے 22 گیندوں پر 30 رن میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ راہل کو انڈریو نے آؤٹ کیا۔ شیکھر نے پھر کپتان کوہلی کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 39 رن جوڑے۔ شیکھر اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد ایڈم زمپا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ شیکھر نے 36 گیندوں پر 52 رن میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔ سنجو سیمسن نے 10 گیندوں پر 15 رن میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔
وراٹ چوتھے بلے باز کے بطور 149 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ سیمسن کو مشیل سویپسن نے اور وراٹ کو نیڈیل سیمس نے آؤٹ کیا۔ ہاردک پانڈیا نے اس کے بعد محاذ سنبھالا اور آسٹریلیا پر کاؤنٹر اٹیک کیا۔ ہندوستان کو آخری اوور میں جیت کے لیے 14 رن چاہیے تھے اور پانڈیا نے چار گیندوں میں معاملہ نمٹا دیا۔ پانڈیا نے دوسری اوور کی چوتھی گیند پر چھکا مار کر ختم کر دیا۔
پانڈیا نے محض 22 گیندوں پر نابعد 42 رن میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔ پانڈیا کو پلیئر آف دی میچ کا خطاب ملا۔ شریس ایئر پانچ گیندوں میں ایک چوکے اور چھکے کی مدد سے 12 رن بنا کر نابعد رہے۔