اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آسٹریلیا کو 256 رنز کا ہدف - بھارت اور آسٹریلیا

بھارت اور آسٹریلیا کے مابین جاری تین یکروزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارتی ٹیم 255 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت اور آسٹریلیا
بھارت اور آسٹریلیا

By

Published : Jan 14, 2020, 5:43 PM IST

Updated : Jan 14, 2020, 7:15 PM IST

آسٹریلیا نے ٹاس جیت پر بھارت کو بلے بازی کی دعوت دی تھی جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 49.1 اوورز میں 255 رنز ہی بنا سکی۔

بشکریہ ٹویٹر
پہلے بلے بازی کرنے اتری بھارتی ٹیم نے شروعات خراب رہی اور جارحانہ سلامی بلے باز روہت شرما محض 10 رنز بنا کر مشیل اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد شکھر دھون اور لوکیش راہل نے دوسرے وکٹ کے لیے 121 رنز کی مضبوط پارٹنرشپ کی لیکن اس پارٹنرشپ کے ٹوٹنے کے بعد بھارتی اننگز لڑکھڑا گئی اور دیگر کوئی بلے باز بڑا سکور نہیں بنا سکا۔

بھارت کی جانب سے کپتان وراٹ کوہلی 16، شريس ایر نے 4، رشبھ پنت نے 28، رویندر جڈیجہ نے 25 اور شاردل ٹھاکر نے 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پنت اور جڈیجہ نے چھٹے وکٹ کے لیے 49 رن کی پارٹنرشپ کی، دسویں نمبر کے بلے باز کلدیپ یادو نے 17 رن بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مشیل اسٹارک نے 3 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ پیٹ کمنز اور کین رچرڈسن کے حصے میں دو دو اور ایڈم زمپا اور اشٹن ٹرنر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Last Updated : Jan 14, 2020, 7:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details