اردو

urdu

ETV Bharat / sports

جنوبی افریقہ کے خلاف بھارتی ٹیم کا اعلان - سلیکشن کمیٹی

بی سی سی آئی کی سینیئر سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے خلاف 12، 15 اور 18 مارچ کو ہونے والی تین یک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، پہلا میچ دھرم شالہ میں، دوسرا لکھنؤ میں اور تیسرا کولکاتہ میں کھیلا جائے گا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف بھارتی ٹیم کا اعلان
جنوبی افریقہ کے خلاف بھارتی ٹیم کا اعلان

By

Published : Mar 8, 2020, 10:06 PM IST

جنوبی افریقہ کے خلاف 12 مارچ سے شروع ہونے والی یک روزہ سیریز کے لیے بھارت کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا۔

بائیں ہاتھ کے سلامی بلے باز شکھر دھون، آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور تیز گیند باز بھونیشور کمار کی جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی یک روزہ سیریز میں واپسی ہوئی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

اس 15 رکنی اسکواڈ میں جارحانہ بلے باز روہت شرما کو چوٹ کی وجہ سے شامل نہیں کیا گیا، وہ ابھی تک پنڈلی کی چوٹ سے ابھر نہیں پائے ہیں اور ان کا آرام جاری ہے۔

شکھر دھون، ہاردک پانڈیا اور بھونیشور کمار زخمی ہونے کی وجہ ٹیم سے باہر چل رہے تھے لیکن ان تینوں تجربہ کار کھلاڑیوں کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ چوٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوئے روہت شرما اب تک مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے انہیں اسکواڈ سے باہر رکھا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ دورے پر 3-0 سے یک روزہ سیریز ہارنے والی بھارتی ٹیم سے کیدار جادھو، شیوم دوبے، شاردل ٹھاکر، محمد سمیع اور مینک اگروال کو باہر کیا گیا ہے جبکہ شبھمن گل، ہاردک پانڈیا، بھونیشور کمار اور شکھر دھون کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

  • ٹیم اس طرح ہے۔

وراٹ کوہلی(کپتان)، شکھر دھون، پرتھوی شا، لوکیش راہل، منیش پانڈے، شريس ایر، رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ، بھونیشور کمار، يزویندر چہل، جسپريت بمراه، نوديپ سینی، کلدیپ یادو اور شبھمن گل

ABOUT THE AUTHOR

...view details