اردو

urdu

By

Published : Mar 20, 2021, 11:01 PM IST

ETV Bharat / sports

بھارت - انگلینڈ ٹی-20 سیریز: انگلینڈ کو شکست، پے ٹی ایم سیریز پر بھارت کا قبضہ

احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بھارت اور انگلینڈ کے مابین پانچواں اور آخری ٹی-20 میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 36 رنز سے شکست دے کر پے ٹی ایم سیریز پر قبضہ کرلیا ہے۔

india defeat england and won the paytm series
پے ٹی ایم سیریز پر بھارت کا قبضہ

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے پانچ ٹی-20 میچوں کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں میزبان ٹیم نے انگلینڈ کو 36 رنز سے شکست دے کر سیریز کو 2-3 اپنے نام کر لیا ہے۔

بھارت مقررہ 20 اوورز میں 224 رنز بنائے تھے اور ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم نے 8 وکٹ کے نقصان پر 188 رنز ہی بنا سکی، جس میں جوس بٹلر (52) اور ڈیوڈ ملان (68) کے رنز نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے شاردل نے 3 اور بھونیشور کمار نے 2 وکٹ لے کر شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کیا۔

اس سے قبل بلے کرتے ہوئے بھارت کے سلامی بلے باز روہت شرما (64) اور وراٹ کوہلی (ناٹ آؤٹ 80) کی جارحانہ نصف سنچریوں سے بھارت نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ٹی۔20 مقابلے میں سنیچر کو 20 اوور میں دو وکٹ پر 224 رن کا بڑا اسکو ر بنایا تھا جو نریندر مودی اسٹیڈیم میں اس سیریز کا سب سے بڑا اسکور رہا۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور روہت نے 34 گیندوں پر 64 رن بنائے جس میں چار چوکے اور پانچ چھکے انہوں نے لگائے جبکہ وراٹ نے 52گیندوں پر 80 رن میں سات چوکے اور دو چھکے لگائے۔ سوریہ کمار نے محض 17گیندوں پر 32 رن میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے جبکہ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے محض 17گیندوں پر 39 رن میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔

روہت اور وراٹ نے پہلے وکٹ کے لئے 9 اوور میں 94 رن بنا ڈالے۔ اسٹوکس نے روہت کو بولڈ کرکے اس خطرناک شراکت کو روکا لیکن پھر وراٹ نے اس کے بعد سوریہ کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 49 رن جوڑے۔ وراٹ نے اس کے بعد پانڈیا کے ساتھ تیسرے وکٹ کی ناٹ آؤٹ شراکت داری میں 81 رن جوڑ کر خطرناک گیندبازی کی ہوا نکال دی۔ وراٹ پہلے کی دو شراکت میں پرسکون رہے لیکن آخری شراکت میں انہوں نے کھل کر شاٹ کھیلے۔ ہندستان کے 224 رن اس سیریز کا سب سے بڑا اسکور ثابت ہوا۔

انگلینڈ کی طرف سے اس کے دو اہم تیز گیندباز مارک ووڈ اور ایس آرچر کافی مہنگے ثابت ہوئے۔ ووڈ اور جارڈن بالترتیب 53 اور 57 رن دیکر کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔ لیگ اسپنر عادل راشد کو 31 رن پر ایک وکٹ اور اسٹوکس کو تین اوور میں 26 رن دیکر ایک وکٹ ملا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details