اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارت کی آسان جیت

بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین جاری تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ موہالی کے آئی ایس بندرا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں بھارت نے حریف ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

بھارت کی آسان جیت

By

Published : Sep 18, 2019, 11:28 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 3:38 AM IST

بھارت نے کپتان وراٹ کوہلی کی ناٹ آوٹ 72 رنز کی کپتانی اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی 20 میچ میں سات وکٹ سے شکست دے دی۔

بھارت نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بلے بازی کی دعوت تھی جس کے بعد پروٹیز ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے تھے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان کوئنٹن ڈی کاک سب سے کامیاب بلے باز رہے، انہوں نے 37 گیندوں میں 8 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے جبکہ ٹیمبو بواما نے ان کا بخوبی ساتھ نبھایا اور 43 گیندوں میں 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 49 رنز کی اننگ کھیلی۔

بشکریہ ٹویٹر

بھارت کی جانب سے دیپک چہر نے بہتری گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور 2 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نودیپ سینی، رویندر جڈیجہ اور ہاردک پانڈیا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری بھارت کی شروعات اچھی نہین رہی اور اس کے جارحانہ سلامی بلے باز روہت شرما محض 12 رنز بنا کر پہلکوایو کا شکار بنے، اس کے بعد کپتان وراٹ کوہلی اور شکھر دھون نے 61 رنز کی پارٹرنرشپ کر کے ٹیم کو فتح کی جانب گامزن کیا۔

شکھر دھون 40 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ ان کے بعد بلے بازی کرنے آئے رشبھ پنت محض 4 ہی رنز بنا سکے۔

دیپک چہر نے دو وکٹیں حاصل کیں

حالاںک کوہلی نے ایک کنارے سے محاذ سنبھالے رکھا اور 52 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 72 رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہم کنار کرایا۔

وراٹ اپنی اس اننگز کے ساتھ روہت شرما کو پیچھے چھوڑ کر ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں، ٹی 20 کرکٹ میں وراٹ کے 2440 رن ہوگئے ہیں جبکہ روہت کے 2434رن ہیں۔

سیریز کا پہلا میچ دھرم شالہ میں بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا تھا۔ وراٹ نے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 3:38 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details