اردو

urdu

ETV Bharat / sports

محمد سمیع کی ہیٹ ٹرک، بھارت کی سنسنی خیزجیت - محمد سمیع

عالمی کپ 2019 میں محمد سمیع کی پہلی ہیٹ ٹرک اور عمدہ گیند بازی کی بدولت سانسیں روک دینے والے میچ میں بھارت نے افغاسنتان کو 11 رن سے شکست دے دی، لیکن افغانستان نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرکے شائقین کرکٹ کا دل جیت لیا۔

سنسنی خیز میچ میں بھارت کی فتح

By

Published : Jun 22, 2019, 11:33 PM IST

Updated : Jun 23, 2019, 8:03 AM IST

میچ میں افغانستان نے پہلے بہترین گیند بازی کرتے ہوئے ستارہ بلےبازوں سے سجی دوبار کی چمپنئ بھارتی ٹیم کو 8 وکٹ پر 224 رن پر روک دیا۔

محمد سمیع نے عالمی کپ 2019 کی پہلی ہیٹ ٹرک لی

اس کے بعد افغانستانی ٹیم اس عالمی کپ کا سب سے بڑا الٹ پھیر کرنے کی جانب بڑھ رہری تھی۔ لیکن آخری دو اووروں میں محمد سمیع اور مین آف دی میچ جسپریت بمراہ نے اس کا یہ خواب پورا ہونے نہیں دیا۔ آخری گیند باقی رہتے بھارت نے افغانستان کو 213 رن پر سمیٹ دیا اس سے قبل افغانستان ٹیم کی جانب سے گیند بازی میں 33 رن دے کر دو وکٹ لینے والے محمد نبی نے ٹیم کے لیے سب سے زیادہ 55 گیند میں 52 رن بنائے۔

سنسنی خیز میچ میں بھارت کی فتح

بھارت کی جانب سے تیز گیند باز محمد سمیع نے ہیٹ ٹرک سمیت چار وکٹیں لیں اور میچ کو بھارت کی جھولی میں ڈال دیا۔

حالاںکہ کہ ایک وقت ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ افغانستان میچ جیت جائے گا کیوں کہ محمد نبی بہترین بلے بازی کر رہے تھے لیکن ان کے آؤٹ ہوتے ہی بقیہ کھلاڑی بھی کریز پر نہیں ٹک سکے۔

محمد نبی نے 55 گیندوں میں 52 رنز بنائے لیکن ان کی یہ اننگ رائیگاں گئی۔

محمد سمیع نے چار وکٹیں لیں

بھارت کی جانب سے محمد سمیع نے چار وکٹیں لیں جس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے جبکہ جسپریت بمراہ، یزویندر چہل اور ہاردک پانڈیا کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں۔

محمد نبی نے 52 رنز بنائے

اس سے قبل بھارت نے افغانستان جیسی کمزور ٹیم کے خلاف مایوس کن بلے بازی کی اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز ہی بنا سکی تھی۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا جسے افغانستان کے گیندبازوں نے غلط قرار دیا اور بھارت کو بڑا اسکور بنانے سے روک دیا۔

اب تک بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سلامی بلے باز روہت شرما اس میچ میں ناکام ثابت ہوئے اور محض ایک رن بنا کر مجیب الرحمن کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد لوکیش راہل اور وراٹ کوہلی نے اسکور سنبھالا، راہل 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ وجے شنکر نے 29 رنز کی اننگ کھیلی۔

کپتان وارٹ کوہلی نے ایک سرے سے محاذ سنبھالے رکھا اور نصف سنچری بنائی، انہوں نے 63 گیندوں میں 67 رنز بنائے۔

وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کی اننگ انتہائی سست رہی، انہوں نے 28 رنز کے لیے 52 گیندوں کا سہارا لیا، جبکہ کیدار جادھو نے بھی نصف سنچری بنائی اور 52 رنز پر گلبدین نائب کا شکار بنے۔

افغانستان کی جانب سے نائب اور نبی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ مجیب الرحمن، آفتاب عالم، راشد خان اور رحمت شاہ نے ایک ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Last Updated : Jun 23, 2019, 8:03 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details