محمد غوث پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھے، گزشتہ روز 53 سال کی عمر میں وہ انتقال کر گئے۔
بطور کرکٹر سراج کی کامیابی میں ان کے والد نے کلیدی کردار ادا کیا اور محدود وسائل کے باوجود انہوں نے اپنے بیٹے کے عزائم کی حمایت کی۔

رائل چیلینجرز بنگلور نے ٹویٹ کیا کہ 'ہم محمد سراج اور ان کے اہلخانہ کے لیے دعا گو ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں، جنہوں نے اپنے والد کو کھو دیا۔ پورا آر سی بی پریوار اس مشکل گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں، میاں، مضبوط رہیے'۔
اطلاعات کے مطابق آئیسولیشن کے قواعد کی وجہ سے محمد سراج اپنے والد کی آخری رسومات کے لیے حیدرآباد نہیں آئیں گے۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم 13 نومبر کو آسٹریلیا پہنچنے کے بعد ابھی 14 دن کے لیے آئیسولیشن میں ہے۔