انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بدھ کے روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،آئندہ کے ایوینٹس، بورڈ کے اگلے چیئرمین کے انتخاب اور تکنیکی کمیٹی کی سفارشات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
آئی سی سی اجلاس میں ٹی۔20 ورلڈ کپ سے متعلق فیصلہ اس سال اکتوبر-نومبر میں آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد ہونا ہے لیکن کورونا وائرس کے خطرہ کے سبب اس ایونٹ کو خطرہ لاحق ہے۔ تاہم آسٹریلیا کی صورتحال بہتر ہورہی ہے اور کرکٹ آسٹریلیا ٹورنامنٹ کے انعقاد کے بارے میں پراعتماد ہے۔
دریں اثنا یہ خبریں آرہی ہیں کہ اگر ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد نہیں ہوا تو ٹیموں کے لئے دو طرفہ سیریز کے لئے ونڈوز کھل جائیں گی۔ ایسی صورتحال میں ہندوستان میں کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) آئی پی ایل کا انعقاد کرسکتا ہے۔ آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کا انعقاد رواں سال 29 مارچ سے ہونا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا تھا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ منسوخ ہونے کی وجہ سے ستمبر کے آخر میں بھی ایشیا کپ کا انعقاد ہوسکتا ہے۔ تاہم یہ صرف قیاس آرائی ہے اور اس سلسلے میں کوئی فیصلہ بورڈ میٹنگ میں لیا جائے گا۔