اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارت کا فاتحانہ آغاز - بھارت کے چار وکٹوں کے نقصان پر 132 رنوں کے ہدف

دپتی شرما کی عمدہ بیٹنگ اور پونم یادو کی شاندار بالنگ کی بدولت بھارت نے آسٹریلیا کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں 17رنوں سے شکست دے کر آئی سی سی خواتین ٹی۔20 ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

بھارت کا فاتحانہ آغاز
بھارت کا فاتحانہ آغاز

By

Published : Feb 21, 2020, 5:20 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:20 AM IST

بھارت کے چار وکٹوں کے نقصان پر 132 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 19.5 اوور میں 115 رن بنا کر آ ل آ ؤٹ ہو گئی ۔ بھارت نے آسٹریلیا کو 17 رنوں سے شکست دے کر آئی سی سی خواتین ٹی۔20 ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

بھارت کا فاتحانہ آغاز

آسٹر یلیا کی جانب سے ایلیسا ہیلی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 35 گیندوں پر چھ چکوں کی مدد سے 51 رنوں کی اننگز کھیل کر پانم یادو کی گیند پر آ ؤٹ ہوئی۔

بھارت کا فاتحانہ آغاز

گارڈنر 34 رن بنا کر پانم یادو کی گیند پر آؤٹ ہوئی۔ اس کے بعد آ سٹریلیائی بلے باز خاطر خواہ رن بنا نے میں ناکام رہیں ۔ آ سٹریلیا کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 115 رن بنا کر سمٹ گئی ۔

بھارت کا فاتحانہ آغاز

بھارت کی جانب سے پونم یادو چاراوورز میں 19 رن دے کر چاروکٹ حاصل کرکےسب سے کامیاب گیند بازثابت ہوئی۔ اس کے علاوہ شکھا پانڈے کو تین اور گائیکواڈ کو ایک وکٹ ملا۔

بھارت کا فاتحانہ آغاز

اس سے قبل سڈنی شو گراؤنڈ میں کھیلے گئے آئی سی سی خواتین ٹی۔20 ورلڈ کپ کے گروپ اے کے میچ میں آسٹیریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔

بھارت کی جانب سے دیتپی شرما 46 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 49 رن بنا کر ٹاپ اسکورررہیں۔ اس کے علاوہ شیفالی ورما (29 رن)،جمیمہ روڈیگز(26رن)اور سمرتی مندھانا(10رن)رن بنائے ۔ کپتان ہرمن پریت کور دورن بناکر سستے میں پویلین لوٹی۔

آسٹریلیا کی جانب سے جاناسن کو دوجبکہ ایلیسا پیری اور کیمنس کو ایک ایک وکٹ ملا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:20 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details