اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی سی سی کا نیا قانون

ماہ اگست میں شروع ہونے والی آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین ایشیز سیریز میں بین الاقوامی کرکٹ کونسل ایک نیا قانون لاگو کر سکتی ہے جس کے تحت کھیل کے دوران زخمی ہونے والے کھلاڑی کی جگہ دوسرا کھلاڑی اس کی جگہ کھیل سکتا ہے۔

آئی سی سی

By

Published : Jul 17, 2019, 7:23 PM IST

آئی سی سی کی میٹنگ میں اس بات پر بحث جاری ہے کہ میدان میں متبادل کھلاڑی کو کھیلنے کی منظوری دی جائے اور امید ہے کہ اس قانون کو ہری جھنڈی مل جائے گی تا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں کھیلےجانے والے سبھی میچوں میں اس قانون کا استعمال کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ اس قانون کا مطالبہ سنہ 2014 میں اس وقت سے کیا جا رہا ہے جب آسٹریلیائی بلے باز فلپ ہیوجز کی ایک گھریلو میچ کے دوران سر میں باؤنسر گیند لگنے کی وجہ سے موت ہو گئی تھی۔

حالاںکہ اس حادثے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے گھریلو ٹورنامنٹ میں متبادل کھلاڑی کا قانون لاگو کیا تھا لیکن شیفلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ میں اس قانون کا استعمال نہیں کیا گیا تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے ذریعے قانون لاگو کئے جانے کے بعد حالیہ اوقات میں اس قانون کو بین الاقوامی میچوں میں بھی زیر استعمال لانے کے لیے آوازیں بلند ہونے لگی تھیں۔

آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے قانون بنایا تھا کہ اگر ڈاکٹر نے کھلاڑی کو میدان چھوڑنے کی ہدایت دیتا ہے تو اس کی جگہ دوسرا کھلاڑی لے سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details