آئر لینڈ کرکٹ ٹیم نے دبئی میں جاری ٹی 20 عالمی کپ کے کوالیفائر مقابلے کے اپنے گروپ مقابلے میں سرفہرست مقام حاصل کرنے کے ساتھ ہی آئندہ برس آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے ٹی 20 عالمی کپ کا ٹکٹ حاصل کر لیا ہے۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر: پپوا نیو گنی اور آئر لینڈ کوالیفائی - آئر لینڈ
پپوا نیو گنی(پی این جی) اور آئر لینڈ نے آئندہ برس آسٹریلیا میں ہونے والی آئی سی سی ٹی 20 عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، پی این جی نے پہلی مرتبہ آئی سی سی ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر
اس کے علاوہ پپوا نیو گنی نے بھی پہلی مرتبہ آئی سی سی ٹورنامنٹ میں داخلہ حاصل کیا، اس ٹیم نے پہلے کینیا کو 45 رنز سے شکست دی اس کے بعد نیدرلینڈ کے ذریعے اسکاٹ لینڈ کو 12.3 اوورز میں شکست نا دینے کی وجہ سے آئی سی سی ایونٹ میں انٹری کی۔
واضح رہےکہ منعقد ہونے والے ٹی 20 عالمی کپ کا ساتواں ایڈیشن ہوگا اور اس کا انعقاد 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک ہوگا۔