اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ٹی۔20 رینکنگ میں راہل اور کوہلی کی بہتری - کے ایل راہل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر لوکیش راہل اور کپتان وراٹ کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ہوم سیریز میں دو شاندار اسکور بنانے کے بعد جمعرات کو یہاں جاری کی جانے والی آئی سی سی مرد ٹی 20 کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں اہم پیشرفت کی ہے۔

ٹی۔20 رینکنگ میں راہل اور کوہلی کی بہتری
ٹی۔20 رینکنگ میں راہل اور کوہلی کی بہتری

By

Published : Dec 12, 2019, 8:58 PM IST


بھارت نے یہ سریز 2-1 سے جیت لی ہے ۔پہلے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں کے ایل راہل کے 62 اور 91 کے اسکور نے انہیں تین پائدان کی چھلانگ کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر پہنچا دیا ہے ۔

ٹی۔20 رینکنگ میں راہل اور کوہلی کی بہتری

بھارتی کپتان وراٹ کوہلی کی ان دو میچوں میں 94 اور 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز نے انہیں ٹاپ 10 میں واپس پہنچادیا ہے کیونکہ انہوں نے اپنی سیریز سے قبل کی 15ویں پوزیشن سے پانچ پوزیشن کی چھلانگ لگائی ہے۔ نویں پوزیشن پر ، روہت شرما سرفہرست 10 میں شامل ہونے والے تیسرے بھارتی کھلاڑی ہیں ۔وہ نویں مقام پر پہنچ گئے ہیں ۔

ٹی۔20 رینکنگ میں راہل اور کوہلی کی بہتری

183 رنز کی مجموعی کامیابی کے ساتھ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جانے والے کوہلی ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ میں اب تینوں فارمیٹس میں ٹاپ 10 میں شامل ہونے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ، ون ڈے اور ٹیسٹ میں وہ سر فہرست مقام پر قابض ہیں ۔

تازہ ترین درجہ بندی میںترقی پانے والے دیگر بھارتی کھلاڑیوں میں بلے بازوں میں بائیں ہاتھ کے رشبھ پنت (15 مقام کی چھلانگ کے ساتھ 74 ویں) اور واشنگٹن سندر (19 مقام کی ترقی سے 14 ویں نمبر) اور گیند بازوں میں دیپک چاہر (22 مقام سے 21 ویں) شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے لئے کیرون پولارڈ 106 ویں سے 79 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ اس سیریز میں انہوں نے ممبئی میں ہونے والے فائنل میچ میں 68 رنز بنائے تھے اور سریز 105 رنز بنائے تھے جبکہ نکولس پورن 96 ویں سے 83 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹی۔20 رینکنگ میں راہل اور کوہلی کی بہتری

شمرون ہٹمائر کی 120 رنز کی مجموعی کارکردگی کی وجہ سے وہ 100 پائدان کی چھلانگ لگا کر 104 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ۔ویسٹ انڈیز کے شیلڈن کوٹریل آٹھ گھر کی چھلانگ کے ساتھ 12 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ان کے ہم وطن جیسن ہولڈر 82 ویں سے کر 71 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ میں پاکستان کی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر ہے، بیٹنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم بدستور میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ آسٹریلوی آرون فنچ اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان بالترتیب دوسرے ،تیسرے نمبر پر ہیں اور نیوزی لینڈ کے کولن منرو چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔آسٹریلیا کے گلین میکس ویل پانچویں، بھارت کے لوکیش راہل دو درجے ترقی پاکر چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے ایون لیوس سات درجے ترقی پاکر ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ان کے علاوہ افغانستان کے حضرت اللہ ززئی آٹھویں نمبر پر، بھارت کے روہت شرما نویں اور وراٹ کوہلی دسویں پوزیشن پر ہیں۔ آئی سی سی گیند بازوں کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستانی اسپنر عماد وسیم چوتھے اور شاداب خان آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی پہلے اور آسٹریلوی گلین میکسویل دوسرے نمبر پر بدستور براجمان ہیں، ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔ اسی طرح ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ میں پاکستان کی ٹیم سب سے زیادہ 270 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہے، صرف ایک پوائنٹ کے فرق کے ساتھ آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے، انگلینڈ کی ٹیم 265 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقہ کی ٹیم 262 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور بھارت 258 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details