سابق آسٹریلیائی کپتان اور معروف کمنٹیٹر ایان چیپل نے اعتراف کیا ہے کہ وہ جلد کے کینسر میں مبتلا ہیں اور گزشتہ 5 ہفتوں سے ریڈيوتھیراپي علاج لے رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے کندھوں، گردن اور بغل سے کینسر انفیکشن کو خارج کر دیا گیا ہے۔ چیپل کے مطابق ڈاکٹروں نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ اب انہیں کینسر سے نجات مل گئی ہے اور وہ جلد ہی چینل نائن کیلئے ایشیز میں کمنٹری کریں گے۔
چیپل نے کہاکہ میں نے پہلے لوگوں کو اس بارے میں نہیں بتایا تھا۔ خاص طور پر میں اس بات کے متعلق لا علم تھا کہ کہ ریڈيوتھیراپي کتنی کارگر ثابت ہوگی۔ لیکن اب یہ ٹھیک ہے۔ مجھے کھجلی جلد اور رات کو کافی تھکن کا مسئلہ رہتا ہے۔ لیکن اب میں بہتر محسوس کر رہا ہوں۔