ڈوپنگ کے سبب بین الااقوامی کرکٹ میں پابندی کا سامنا کرنے والے نوجوان بلے باز پرتھوی شاہ نے کہاکہ میں اپنی غلطی کوقبول کرتا ہوں لیکن یہ دانستہ طور پر نہیں کیا
انہوں نے کہاکہ ابھی میں گزشتہ ٹورنامنٹ میں آنے والی چوٹ سے ابھر نے کی کوشش کر رہا ہوں اور امید کرتا ہوں بہت جلد مکمل طور پر فٹ ہوجاؤں گا ۔ سچ کہوں تو پابندی کی خبر سن کر ٹوٹ چکا ہوں۔
'میں بہت جلد بین الاقوامی کرکٹ میں واپس آؤں گا' نوجوان بلے باز کے مطابق یہ ایک غلطی تھی جو جانے انجانے میں مجھ سے ہوئی ہے ۔اس کی سزا بھی مل چکی ہے۔ اب اس بھیانک غلطی سے سبق حاصل کرچکا ہوں۔ دوسرے کھلاڑی بھی اس واقعہ سے سبق حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ کون دوا استعمال کرنے سے قبل اپنے سنیئر کھلاڑیوں ، کوچ، یاپھر ٹیم سے انتظامیہ سے مشورہ ضرورکرلیں۔
پرتھوی شاہ کے مطابق پابندی کا سامنا کرنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے۔پابندی عائد ہونی ہی بری بات ہے لیکن بدقسمتی سے کئی کھلاڑی جانے انجانے میں اس شکار ہوجاتے ہیں۔
بھارتی ٹیم کی جانب سے پر تھوی شاہ اب تک دوٹسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔انہوں نے اپنے ڈیبو ٹسٹ میچ میں ہی سنچری بنانے کا اعزازحاصل ہے ۔ اس کے علاوہ آ ئی پی ایل میں وہ دہلی کیپٹلیس کی جانب سے کھیلتے ہیں۔