اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'مجھے منٹوں میں بھارت کے کوچ کی نوکری ملی' - کوچ کی نوکری ملی

سابق بھارتی کوچ گیری کرسٹن نے یہ انکشاف کیا کہ 'یہ ساری چیزیں عجیب و غریب تھی اور میرے پاس کوچنگ کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔'

'I don't have a vision': Kirsten recalls how he landed India coach's job in 7 minutes
'مجھے منٹوں میں بھارت کے کوچ کی نوکری ملی'

By

Published : Jun 15, 2020, 2:09 PM IST

سابق ہندوستانی کوچ گیری کرسٹن نے پیر کو انکشاف کیا کہ انہوں نے 2007 میں ہائی پروفائل بھارتی کوچ کی نوکری درخواست دئے بغیر ہی حاصل کی۔

پوڈ کاسٹ کے ذریعہ کرسٹن 2007 میں پیش آنے والے "عجیب" واقعات کو یاد کر رہیں تھے۔

کرسٹن نے کہا کہ وہ سنیل گواسکر کی دعوت پر انٹرویو کے لئے گئے تھے، جو کوچ سلیکشن پینل کا حصہ تھے۔ انہوں نے کہا اسی دوران انہیں پیشرو گریگ چیپل کی جگہ ملازمت کا کنٹریکٹ دیا گیا۔

'مجھے منٹوں میں بھارت کے کوچ کی نوکری ملی'

کرسٹن نےکہا 'مجھے سنیل گواسکر کا ای میل ملا جس میں لکھا تھا ' کیا میں بھارتی ٹیم کی کوچنگ پر غور کروں گا۔'

'میں نے سوچا کہ یہ ایک مذاق ہے۔ میں نے کبھی اس کا جواب تک نہیں دیا۔ اس کے بعد مجھے ایک اور ای میل ملا جس میں لکھا تھا، کیا آب انٹرویو کے لئے آئیں گے؟'

'مجھے منٹوں میں بھارت کے کوچ کی نوکری ملی'

انہوں نے کہا 'یہ ساری چیزیں عجیب و غریب تھی، اور میرے پاس کوچنگ کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔'

کرسٹن نے کہا کہ 'جب وہ انٹرویو کے لئے بھارت روانہ ہوئے، تب اس وقت کے کپتان انل کمبلے کے ساتھ ایک ملاقات میں ان دونوں نے ہنستے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس منصب کے لئے لڑ رہے ہیں۔'

'مجھے منٹوں میں بھارت کے کوچ کی نوکری ملی'

واضح رہے کرسٹن کے پاس کوچنگ کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔ تاہم کرسٹن ٹیم کو 2009 میں ٹیسٹ رینکنگ میں سب سے اوپر کرنے اور پھر دو سال ورلڈ کپ ٹائٹل کی رہنمائی کرنے والے اب تک کے سب سے کامیاب ہندوستانی کوچز میں شامل ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details