اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'یقین نہیں تھاکہ دوبارہ کرکٹ کھیل سکوں گا'

آسٹریلیائی بلے باز اسٹیون اسمتھ کو یقین نہیں تھا کہ وہ انٹرنینشل کرکٹ دوبارہ کھیل سکیں گے۔ بال ٹیمپرنگ اور سرجری کی وجہ سے ان کا حوصلہ پست ہوچکا تھا۔

By

Published : Aug 2, 2019, 5:30 PM IST

'یقین نہیں تھاکہ دوبارہ کرکٹ کھیل سکوں گا'

ایشزیرسیریر کے پہلے ٹسٹ میچ میں شاندار سنچری اننگز کھیلنے والے آ سٹریلیا ئی بلے باز اسٹیون اسمتھ کو یقین نہیں تھا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ دوبارہ کھیل سکیں گے۔

جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران بال ٹیمپرنگ کے الزام میں سزا کا سامنا کرچکے آسٹریلیا ئی بلے باز اسٹیون اسمتھ نے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ مجھے یقین تھا کہ میں پھر کبھی بین الاقوامی کرکٹ کھیل سکوں گا۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ پندرہ مہینوں کے دوران مجھے کئی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلے بال ٹیمپرنگ میں سزا کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد ورلڈ کپ سے قبل جنوری مہینے میں کہنی کی سرجری کرا ئی۔ اس کے بعد مجھے لگنے لگا تھا کہ شاہد دوبارہ کرکٹ کھیل نہیں سکوں گا۔

اسیٹون اسمتھ کے مطابق انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ اس دوران ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے حوصلہ افزا ئی کی۔ ان کی مدد سے ہی میں دوبارہ بین الاقوامی کرکٹ میں واپس آسکاہوں۔

آسٹریلیا ئی بلے باز کے مطابق گزشتہ سیزن میرے ڈراؤنا کواب جیسا رہاہے ۔ میں اس سے ابھر کر بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی ۔ میں امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں اس طرح کے حالات کا دوبارہ سامنا نہ ہو ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details