اردو

urdu

ETV Bharat / sports

قیس احمد کے معاہدے میں توسیع - معاہدے

بگ بیش لیگ کی فرنچائزی ٹیم ہوبارٹ ہریکنس نے افغانستان کے نوجوان اسپن بالر قیس احمد کے معاہدے میں توسیع کرکے انہیں گزشتہ سیزن میں شاندار کار کرد گی کا مظاہرہ کرنے کاانعام دیا ہے۔

قیس احمد کے معاہدے میں توسیع

By

Published : Aug 1, 2019, 3:30 PM IST

بگ بیش لیگ کی ٹیم ہوبارٹ ہریکنس نے افغانستان کے اسپنر قیس احمد کے معاہدے میں توسیع کا اعلان کردیا۔ فرینچائزی کے فیصلے بعد افغان اسپنر کو اگلے سیزن میں بی بی ایل میں اپنی صلاحیت کا مزید موقع مل گیا ہے۔

قیس احمد کو تامل ملس کی جگہ ہوبارٹ ہرکینس کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا ۔ 18 سالہ افغان اسپنر قیس نے بی بی ایل کے تین میچوں میں سات وکٹ حاصل کیے تھے جس میں سیمی فائنل میں ملبورن اسٹارس کے خلاف تین وکٹ شامل ہے ۔

قیس احمد نے کہاکہ ایک بار پھر ہوبارٹ ہریکنس کی ایک نمائندگی کرنے کے لیے پرُجوش ہوں۔میرے لیے گزشتہ سیزن شاندار رہا ۔اس بار پھر اپنی طرف شاندار کار کرد گی کی پوری کوشش کروں گا۔

ہوبارٹ ہریکنس کے کوچ اڈم گریفتھ نے کہاکہ قیس احمد کو ٹیم میں شامل کرنے کافیصلہ درست ہے ۔ افغان اسپنر نے گزشتہ سیزن میں توقع کے مطابق کار کرد گی کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس بنیاد پر انہیں ٹیم میں دوبارہ شامل کیا گیا ہے ۔

بگ بیش لیگ آئندہ 17 دسمبر سے شروع ہو گا اور 27 جنوری 2020 کو ٹورنامنٹ کا فا ئنل کھیلا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details