جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز ہاشم آملہ نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے۔
کرکٹ ساؤتھ افریقہ (سی ایس اے) کے ٹویٹر پر اس کی جانکاری دی گئی ہے، ٹویٹر پر کہا گیا ہے کہ آملہ گھریلو کرکٹ اور مانزی سپر لیگ کھیلنا جاری رکھیں گے۔
ہاشم آملہ نے سنہ 2004 میں بھارت کے خلاف اپنے کرکٹ کریئر کا آغاز کیا تھا۔
آملہ نے جنوبی افریقہ کی جانب سے 124 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 9282 رنز بنائے ہیں جبکہ 181 یک روزہ میچوں میں آملہ نے 8113 رنز بنائے ہیں اس کے علاوہ 44 ٹی 20 میچوں میں بھی آملہ نے ملک کی نمائندگی کی ہے جس میں 1277 رنز بنائے ہیں۔
ہاشم آملہ بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش ہاشم آملہ کا شمار جنوبی افریقہ کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 28 سنچریاں بنائی ہیں جبکہ یک روزہ میچوں میں ان کے نام 27 سنچریاں درج ہیں۔