اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ہریانہ: شہباز کا آئی پی ایل میں انتخاب، علاقے میں خوشی کی لہر

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح کے رہنے والے شہباز احمد کو دنیا کے سب سے مقبول ٹی 20 لیگ انڈین پریمیئر لیگ کے 2020 کے ایڈیشن کی نیلامی میں رائل چیلینجرز بنگلور نے خریدا جس کے بعد نوح میں خوشی کا ماحول ہے۔

شہباز کا آئی پی ایل میں انتخاب
شہباز کا آئی پی ایل میں انتخاب

By

Published : Dec 20, 2019, 7:46 PM IST

ضلع نوح کے میوات شکراوہ گاؤں کے رہنے والے شہباز احمد ہونہار کرکٹر ہیں اور گزشتہ ماہ ہی انڈیا اے کرکٹ ٹیم میں ان کا انتخاب ہوا تھا اور اسی وقت سے امید کی جارہی تھی کہ شہباز اب آئی پی ایل میں بھی کھیلیں۔

شہباز کا آئی پی ایل میں انتخاب، ویڈیو

گزشتہ روز کولکاتا میں آئی پی ایل کھلاڑیوں کی نیلامی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ہریانہ کے اس نوجوان کھلاڑی کو رائل چیلینجرز بنگلور نے 20 لاکھ روپے کی بیس پرائز پر اپنی ٹیم میں شامل کیا۔

اس بابت میوات کرکٹ ایسوسی ایشن کے رکن عابد دانی باس نے خوشی کا اظہار کیا،
شہباز کے ساتھی کھلاڑی ندیم نے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ ان کے دوست کا انتخاب آئی پی ایل جیسے بڑے ٹورنامنٹ میں ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details