اردو

urdu

ETV Bharat / sports

عالمی کپ کے لیے پانڈیا کا انوکھا لاکٹ - ہاردک پانڈیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہرفن مولا کھلاڑی ہاردک پانڈیا گزشتہ روز یزویندر چہل کے بلاگ 'چہل ٹی وی' پر نظر آئے، اور اپنے منفرد لاکٹ کے بارے میں بتایا۔

ہاردک پانڈیا

By

Published : Jun 18, 2019, 4:32 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم نے عالمی کپ میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور 3 میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے مقام پر ہے۔

پاکستان کو شکست دینے کے بعد بھارتی ٹیم کافی جوش میں نظر آ رہی ہے اور ٹیم کو دو دنوں کا آرام دیا گیا ہے یعنی ان دو دنوں میں کوئی بھی پریکٹس نہیں کرے گی۔

اس دوران سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے والے بھارتی اسپنر یزویندر چہل نے اپنے بلاگ پر ایک ویڈیو شیئر کیا جو کافی پسند کیا جا رہا ہے، اس ویڈیو میں آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے اپنے نئے اور منفرد لاکٹ کے بارے میں بتایا۔

پانڈیا نے کہا کہ انہوں نے یہ لاکٹ خاص عالمی کپ کے لیے بنوایا ہے، یہ لاکٹ ہیروں سے بنا ہوا ہے، اس لاکٹ میں ایک بیٹ اور ایک بال ہے۔

چہل ٹی وی پر پانڈیا کافی پر اعتماد دکھائی دے رہے ہیں اور انہوں نے اپنی گھڑی، چین اور انگوٹھی بھی دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ سب ہیروں سے بنا ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details