اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کرکٹر سریش رینا کے بھائی کورونا پازیٹیو - دنیش رینا خود ایک رنجی پلیئر ہیں

معروف کرکٹر سریش رینا کے بھائی دنیش رینا کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔

Ghaziabad Cricketer Suresh Raina's brother found covid Positive
کرکٹر سریش رینا کے بھائی کورونا پازیٹیو

By

Published : Dec 9, 2020, 10:42 PM IST

دنیش رینا کو دہلی سے منسلک کوشامبی کے یشودا ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یشودا ہسپتال کے ڈاکٹر انکت نے بتایا کہ دنیش رینا کو نمونیا بھی ہوا ہے، اس کے علاوہ وہ ذیابطیس کے بھی مریض ہیں۔حالانکہ ہسپتال میں داخل کرنے کے بعد ان کی حالت میں سدھار آیا ہے، اور انہیں فی الحال بخار بھی نہیں آرہا ہے، دنیش کا کووڈ علاج شروع کردیا گیا ہے۔

کرکٹر سریش رینا کے بھائی کورونا پازیٹیو

ہسپتال کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سریش رینا خود اپنے بھائی کو داخل کرانے آئے تھے، دنیش رینا خود ایک رنجی پلیئر ہیں، اس کے علاوہ وہ ایک اسکول بھی چلاتے ہیں، جہاں وہ بہت سے قومی کھیلوں کے طلبا کو تربیت بھی دیتے ہیں۔راجن نگر کے علاقے میں دنیش رائنا کا مکان ہے۔

ہسپتال کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات دنیش رینا کو داخل کیا گیا تھا، لیکن رات سے اب تک ان کی حالت میں سدھار سے ایسا لگتا ہے کہ وہ جلد ہی صحتیاب ہوجائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details