اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھائی کے کورونا متاثر ہونے کے بعد گنگولی آئسولیٹ ہوئے

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے چیئرمین سورو گنگولی اپنے بڑے بھائی اور بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن (سی اے بی) کے جوائنٹ سکریٹری سنیہ شیش گنگولی کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد قرنطیینہ اختیار کیا۔

بھائی کے کورونا متاثر ہونے کے بعد گنگولی آئسولیشن میں گئے
بھائی کے کورونا متاثر ہونے کے بعد گنگولی آئسولیشن میں گئے

By

Published : Jul 16, 2020, 8:09 PM IST

سنیہ شیش کو کورونا سے متاثر ہونے کے بعد گنگولی اور کیب کے صدر ابھیشیک ڈالمیا نے پروٹوکول کے تناظر میں گھر میں خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے ۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کی وجہ سے گنگولی اپنی رہائش گاہ کے قریب واقع اپنے دفتر سے بی سی سی آئی کو سنبھال رہے تھے۔

سنیہاش کی صحت کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ڈالمیا نے کیب کے ذریعے ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ یہ ایک مشکل وقت ہے۔ سنیہ شیش نے خود کو سٹی اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ انہیں ہلکا بخار ہے لیکن اس وقت وہ ٹھیک ہیں۔ ہم ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ مطلوبہ پروٹوکول کے تحت کچھ دن اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ میں رکھوں ۔

ڈالمیا نے کہا کہ ہاں میں بھی کچھ دن ہوم کوارنٹین میں رہوں گا۔ لال بازار میں پولیس افسران کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے دوران میں صرف یونین کی جانب سے موجود تھا۔ ایڈن گارڈن میں پریس کانفرنس کے دوران سنیہ شیش موجود تھے۔ تاہم گنگولی اور ڈالمیا کا کورونا ٹیسٹ ابھی نہیں کرایا جائے گا۔ پروٹوکول کے تحت علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہے۔ ڈالمیا نے بتایا کہ ایڈن گارڈن میں کیب آفس کو اگلے احکامات تک غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سورو گنگولی نے 8 جولائی کو اپنی سالگرہ منائی تھی اور اس موقع پر سنیہ شیش گنگولی دیگر کنبہ کے افراد کے ساتھ موجود تھے۔ ایسی صورتحال میں کنبہ کے دوسرے افراد کے بھی اس انفیکشن میں مبتلا ہونے کے امکان سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details