اردو

urdu

ETV Bharat / sports

گوتم گمبھیر کی دو ٹوک - گوتم گمبھیر

بھارتی وکٹ کیپر اور سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے ریٹائرمنٹ کے بارے میں سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر نے بھی اپنی رائے پیش کی ہے۔

بھارتی وکٹ کیپر اور سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی

By

Published : Jul 19, 2019, 3:18 PM IST

عالمی کپ 2019 کے بعد سے ہی ایم ایس دھونی کے رٹائرمنٹ کے سلسلے میں کافی چہ مہ گوئیناں شروع ھوگئی ہیں ۔ سابق بھارتی سلامی بلے باز گوتم گمبھیر نے بھی ایم ایس دھونی پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

گوتم گمبھیر نے کہا کہ اب بھارت نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے سکتا ہے۔ رشبھ پنٹ، سنجیو سمسن اور ایشان کشن جیسے کھلاڑیوں میں سے جو بھی بھارت کے لیے اچھی وکٹ کیپنگ کر سکتا ہو اسکو اب موقع دینا چاہیے۔

گوتم گمبھیر

گمبھیر نے مزید کہا کہ ان کھلاڑیوں کو کم سے کم ایک سال کا موقع ملنا چاہیے، اگر یہ کھلاڑی خود کو ثابت کرتے ہیں تو ٹھیک ہے ورنہ دوسروں کو موقع دینا چاہیے، ایسی صورت میں بھارت کو اگلے عالمی کپ میں وکٹ کیپر مل جائے گا۔

مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت کو اب مستقبل کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کرنا ہوگا، جب ماہی کپتان تھے تو انھوں نے مستقبل کو دیکھ کر ہی سارے فیصلے کیے تھے۔ مجھے ابھی بھی یاد ہے کہ ماہی نے ایک بار کہا تھا کہ سی وی سریز میں مجھے، ویرو اور سچن کو نہیں کھیلنا چاھیے کیوںکہ وہاں کی باونڈری کافی بڑی ہے۔ ان کے مطابق نوجوانوں کو موقع دینا بہتر ثابت ہوگا۔ چنانچہ اب ضروری ہے کہ دھونی جذباتی ہونے کے بجائے عملی طور پر فیصلہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details