کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کے چیئرمین ارل ایڈنگز نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مائیکل کاسپروز نے گزشتہ روز کرکٹ آسٹریلیا کے نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ سابق فاسٹ بالر مائیکل کاسپروز نے آسٹریلوی کرکٹ کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہوئے استعفیٰ دیا ہے۔
اڑتالیس سالہ سابق فاسٹ بالر مائیکل کاسپروز کے عہدے کی مدت آئندہ برس مکمل ہورہی تھی۔ مائیکل کاسپروز آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بالر رہے ہیں اور ان کی رخصتی کے ساتھ ہی آسٹریلوی بورڈ میں اب کوئی مرد ٹیسٹ کھلاڑی باقی نہیں بچا ہے۔
سابق فاسٹ بالر مائیکل کاسپروز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 'جیسا کہ میں نے میدان میں کیا، مجھے یقین ہے کہ میں نے اس پوزیشن کو قطعی طور پر وہ سب کچھ دیا ہے جتنا میں اس کے بارے میں جانتا تھا'۔