اردو

urdu

ETV Bharat / sports

فورڈ ولیمز جنوبی افریقہ کرکٹ کے قائم مقام صدر - cricket south africa

بیرس فورڈ ولیمز کو کرکٹ ساؤتھ افریقہ (سی ایس اے) کا قائم مقام صدر مقرر کیا گیا ہے۔

CSA
CSA

By

Published : Aug 19, 2020, 8:30 PM IST

کرس نینزانی کے مستعفیٰ ہونے کے بعد آئندہ 5 ستمبر کو سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) تک کرکٹ جنوبی افریقہ نے بیرس فورڈ ولیمز کو قائم مقام صدر مقرر کیا ہے۔

اس کے علاوہ قائم مقام چیف ایگزیکٹو جیکس فال بھی کرس نینزانی کے مستعفی ہونے کے بعد اپنے عہدے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

بیرس فورڈ ولیمز 25 سال سے زیادہ عرصہ سے کرکٹ انتظامیہ میں کام کر رہے ہیں، وہ سی ایس اے میں شمولیت سے قبل مغربی صوبہ کی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر تھے۔

فورڈ ولیمز نے سی ایس اے کا حصہ بننے کے لیے 2018 میں گوٹینگ کے جیک مادیسینگ کے خلاف سخت مقابلہ لڑا تھا۔

واضح رہے کہ کرس نینزانی فروری 2013 میں کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے صدر کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔

کرس نینزانی 5 ستمبر کو ہونے والے سی ایس اے کے سالانہ اجلاس میں اس عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے جبکہ ابھی ان کا جانشین کا فیصلہ ہونا باقی ہے، تاہم انہوں نے اپنا عہدہ معیاد سے 22 دن پہلے ہی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

کرکٹ ساؤتھ افریقہ اب دو استعفوں سے دوچار ہے۔ ڈاکٹر فال نے 2012 اور 2013 میں ایک اور بحران کے حوالے سے سی ایس اے کی رہنمائی کی تھی۔

ڈاکٹر فال کو دسمبر میں تھابنگ مورو کی بدعنوانی کے الزامات کے تحت معطل کرنے کے نتیجے میں مقرر کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details