اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارت - جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ: بھارت کی پوزیشن مضبوط

وشاکھاپٹنم میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بھارت نے دوپہر تک پانچ وکٹ کے نقصان پر 124 اوور کھیلنے کے بعد 450 رن بنا لیے ہیں۔

ٹیسٹ میچ : اوپنر کی سنچریوں سے بھارت کی پوزیشن مضبوط

By

Published : Oct 3, 2019, 3:05 PM IST

Updated : Oct 3, 2019, 3:14 PM IST

روہت شرما اور مینک اگروال نے ٹیسٹ میں اوپننگ کرتے ہوئے اپنی اپنی سنچری مکمل کی۔ دوسرے دن اگروال نے اپنی پہلی دوہری سنچری لگائی۔

ٹسٹ میچ: بھارت کی اچھی شروعات

محدود اوورں کے کرکٹ کے بادشاہ روہت شرما ٹیسٹ میں پہلی بار اوپنگ کرنے اترے اور اپنی سنچری مکمل کی۔ دوسرے دن کا جب کھیل شروع ہوا تب بھارت کا اسکور 59.1 اووروں کے بعد 202 رن تھے۔

ٹیسٹ میچ : اوپنر کی سنچریوں سے بھارت کی پوزیشن مضبوط
پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن بارش کی وجہ سے 59.1 اوور کا ہی کھیل ہی ہو سکا تھا کہ بارش کی وجہ سے پہلے دن کھیل کافی پہلے ختم کرنا پڑا لیکن اس دوران روہت شرما نے شاندار سنچری مکمل کی تھی اور پہلا دن روہت کے نام رہا۔

دوسرے دن بھی روہت شرما نے اچھا کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن جب وہ 176 رن پر کھیل رہے تھے تبھی ان کو ڈی کاک نے کیسو مہاراج کی گیند پر اسٹمپنگ آؤٹ کر دیا جبکہ دوسری طرف اگروال 371 گیندوں کا سامنا کرکے 215 رن بنا کر آوٹ ہوگئے۔

روہت شرما کے آؤٹ ہونے کے بعد پجارا کھیلنے آئے لیکن وہ بھی 6 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ کپتان وراٹ کوہلی بھی 20 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے اور ان کی جگہ اجنکیہ رہانے کھیلنے آئے وہ بھی 15 رن بنا کر آوٹ ہو گئے ابھی جڑیجہ اور ہنوما وہاری کھیل رہے ہیں۔

Last Updated : Oct 3, 2019, 3:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details