بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن (کیب) نے جاری بیان میں بتایا کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ایڈن گارڈن پر 22 سے 26 نومبر تک کھیلے جانے والے پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ کو لے کر لوگوں میں ابھی سے کافی جوش و خروش ہے اور پہلے تین دنوں میں آن لائین فروخت کی جانے والی ٹکٹوں کی 30 فیصد فروخت مکمل ہو چکی ہے جبکہ چوتھے دن کے لئے بیچی جانے والی 3500 ٹکٹ بھی فروخت ہو گئی ہیں۔
سی اے بی کے مطابق عالمی کینسر ٹرسٹ کی مدد سے 20 چھاتی کے کینسر میں مبتلا میچ کے پہلے دن موجود رہیں گے جن کا استقبال کرنے کے لئے کیب افسران موجود رہیں گے۔ تیسرے دن کینسر مریضوں کو ایڈن گارڈن میں کھیلنے کا بھی موقع ملے گا۔
بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے نئے صدر سورو گنگولی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد بھارت پہلی بار ڈے نائٹ ٹیسٹ کے فارمیٹ میں کھیلنے اترے گا جس سے وہ ہمیشہ منع کرتا رہا تھا۔