اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'اولمپکس میں کرکٹ کا ٹی -10 فارمیٹ رکھنا چاہئے' - 'اولمپکس میں کرکٹ کا ٹی -10 فارمیٹ رکھنا چاہئے'

انگلینڈ کے ورلڈ کپ فاتح کپتان ایون مورگن نے کہا کہ کرکٹ کے مختصر فارمیٹ ٹی۔20 کو اولمپکس میں شامل کرنے سے اس کی مقبولیت اور بڑھ جا تی۔

'اولمپکس میں کرکٹ کا ٹی -10 فارمیٹ رکھنا چاہئے'
'اولمپکس میں کرکٹ کا ٹی -10 فارمیٹ رکھنا چاہئے'

By

Published : May 6, 2020, 8:30 PM IST

کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کئے جانے کا ذکر طویل عرصہ سے جاری ہے۔ انگلینڈ کے ورلڈ کپ فاتح کپتان ایون مورگن کا مشورہ ہے کہ کرکٹ کے ٹی -10 فارمیٹ کو اولمپکس میں شامل کیا جانا چاہئے جس سے مکمل ٹورنامنٹ 10 دن کے اندر ختم ہو جائے گا۔

'اولمپکس میں کرکٹ کا ٹی -10 فارمیٹ رکھنا چاہئے'

کرکٹ 1900 کے اولمپک اور 1998 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں کھیلا گیا تھا۔ لیکن یہ ملٹی گیم ایونٹ کا حصہ نہیں رہا ہے۔سال 2022 میں ہونے والے برمنگھم دولت مشترکہ کھیلوں میں خواتین ٹی -20 ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوگا۔

ٹی -20 اس وقت دنیا کا سب سے زیادہ مقبول فارمیٹ ہے جبکہ ٹی -10 کو بھی آزمایا جا رہا ہے۔ کچھ وقت پہلے ابو ظہبی میں ٹی -10 ٹورنامنٹ منعقد ہوا تھا جس میں مورگن نے دہلی بُلس ٹیم کی کپتانی کی تھی۔

مورگن نے کہا کہ اولمپک میں ٹی -10 ٹوئنٹی -20 ون ڈے یا ٹیسٹ کے مقابلے سب سے بہترین فارمیٹ رہے گا۔ یہ اولمپک یا دولت مشترکہ گیمز کے لئے سب سے زیادہ مناسب ہے کیونکہ پورا ٹورنامنٹ 10 دنوں میں مکمل ہو جائے گا جو اولمپک کی مدت کے لحاظ سے صحیح ثابت ہوگا۔ 33 سالہ مورگن نے کہا کہ 8-10 دن کےٹورنامنٹ کو ناظرین بھی پسند کریں گے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details