اردو

urdu

ETV Bharat / sports

اولی پوپ انجری کے باعث چار ماہ تک کرکٹ سے دور - بایاں کندھا زخمی

پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں کندھا اترنے کے باعث زخمی ہونے والے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز اولی پوپ 4 مہینوں کیلئے کھیل کے میدان سے دور ہو گئے ہیں۔

England’s Pope out for up to 4 months with shoulder injury
اولی پوپ انجری کے باعث چار ماہ تک کرکٹ سے دور

By

Published : Aug 29, 2020, 10:41 PM IST

تفصیلات کے مطابق اولی پوپ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز اس وقت زخمی ہوئے جب وہ اسٹورٹ براڈ کی گیند پر لگنے والے شاٹ پر گیند پکڑنے کیلئے باﺅنڈری کی جانب بڑھے، اس کوشش میں ان کا بایاں کندھا اتر گیا جس کے باعث وہ فوراً ہی میدان سے باہر ہو گئے۔

لندن میں ان کا ایم آر آئی اسکین کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ انہیں سرجری کی ضرورت ہے اور اب چند ہفتوں کے بحالی پروگرام کے بعد سرجری کی جائے گی۔ اولی پوپ کیلئے یہ انجری تشویشناک ہے کیونکہ گزشتہ سال سرے کاﺅنٹی کی جانب سے کھیلتے ہوئے بھی ان کا بایاں کندھا ہی زخمی ہوا تھا اور وہ 3 مہینوں کیلئے کھیل سے دور رہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details