اردو

urdu

By

Published : Aug 23, 2020, 6:19 PM IST

ETV Bharat / sports

انگلینڈ۔پاکستان تیسرا ٹیسٹ: پاکستانی اننگ لڑکھڑائی

انگلینڈ اور پاکستان کے مابین جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں انگلینڈ نے 583 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم نے محض 40 پر 4 وکٹیں گنوادی ہے۔

Eng vs Pak
Eng vs Pak

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ساؤتھمٹن میں جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی پہلی اننگ لڑکھڑاگئی اور سیشن میں 40 رنز پر اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمس اینڈرسن نے پاکستان کے چاروں بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس میں شان مسعود(4 رنز)، عابد علی(ایک رن)، بابر اعظم(11 رنز) اور اسعد شفیق(5 رنز) کے وکٹ شامل ہیں۔

پاکستانی ٹین ابھی بھی انگلینڈ کے اسکور سے 543 رنز پیچھے ہے۔

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نے زیک کراؤلی کی ڈبل سینچری اور جوز بٹلر کی سنچری کے بدولت 8 وکٹوں کے نقصان پر 583 رنز پر اپنی اننگ ڈکلیئر کر دی تھی۔

زیک کراؤلی نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ٹیسٹ کریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنائی، انہوں 34 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 267 رنز بنائے جبکہ جوز بٹلر نے 13 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 311 گیندوں میں 152 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، فواد عالم اور یاسر شاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ اور اسعد شفیق کے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ پہلا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز میں 0-1 سے آگے ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details