انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین درجہ بندی میں انگلینڈ ٹیم پہلے مقام پر قابض ہوگئی ہے، اس نے آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ کر یہ مقام حاص کیا ہے۔
انگلینڈ یک روزہ درجہ بندی میں بھی پہلے نمبر پر ہے جبکہ ٹیسٹ میں چوتھے نمبر پر ہے۔
آئی سی سی ٹی 20 درجہ بندی میں انگلیند پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور بھارتی ٹیم تیسرے پاکستان چوتھے اور جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر ہے۔
جمعہ کو آسٹریلیا کے ساتھ شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں بھارت درجہ بندی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہے گا۔
بلے بازوں کی درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ناٹ آؤٹ 99 رنز بنانے والے انگلینڈ کے بلے باز ڈیوڈ ملان پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔ ان کے بعد پاکستان کے بابر اعظم، آسٹریلیا کے آرون فنچ اوت بھارت کے لوکیش راہل باترتیب دوسرے تیسرے اور چوتھے نمبر ہیں۔
اس کے علاوہ گیند بازوں کی درجہ بندی میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر ان کے ہی ہم وطن مجیب الرحمن ہیں اور آسٹریلیا کے ایشٹن ایگر تیسرے مقام پر ہیں۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور تیسرے نمبر پر گلین میکسویل ہیں۔