اردو

urdu

ETV Bharat / sports

انگلینڈ میں 28 مئی تک پروفیشنل کرکٹ ملتوی - انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ

ای سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ عالمی وبا کی شکل اختیار کرنے والے کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے انگلینڈ اور ویلز میں 28 مئی تک کوئی پروفیشنل کرکٹ نہیں کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ میں 28 مئی تک پروفیشنل کرکٹ ملتوی
انگلینڈ میں 28 مئی تک پروفیشنل کرکٹ ملتوی

By

Published : Mar 21, 2020, 10:00 PM IST

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے 18 فرسٹ کلاس کاؤنٹی، ایم سی سی اور پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (پی سی اے) کے ساتھ طویل تبادلہ خیال کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ سیزن کے آغاز میں سات ہفتے تاخیر کر دی جائے۔ انگلش گھریلو سیزن کو 24 مارچ سے شروع ہونا تھا۔

انگلینڈ میں 28 مئی تک پروفیشنل کرکٹ ملتوی

بات چیت میں بہت سے اختیارات پر غور کیا گیا جس میں اجلاس کو جون، جولائی یا اگست میں شروع کرنا شامل تھا۔ بات چیت کا سب سے بڑا مرکز ی نکتہ اس بات پر تھا کہ کرکٹ کو جون میں شروع کیا جائے تاکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ کی سیریز اور بھارت کے خلاف خواتین ٹیم کا پروگرام منعقد کیا جا سکے۔

ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن نے کہاکہ ای سی بی کی پہلی ترجیح کھلاڑیوں اور فینس کی حفاظت ہے۔ سیزن کے آغاز میں تاخیر کرنا ضروری تھا۔ اس سے ہمیں آگے کی تیاری کرنے کا وقت ملے گا اور ہم حالت کو دیکھتے ہوئے آگے کا پروگرام مقرر کر پائیں گے۔

انگلینڈ میں 28 مئی تک پروفیشنل کرکٹ ملتوی

موجودہ پروگرام کے مطابق ویسٹ انڈیز کو انگلینڈ میں تین ٹیسٹ کھیلنے ہیں اور پہلا ٹیسٹ چار جون سے اوول میں کھیلا جائے گا۔

اگر حالات درست نہیں رہتے ہیں تو اس سیریز کو ستمبر میں کیا جا سکتا ہے یا پھر اسے ویسٹ انڈیز میں منعقد کیا جا سکتا ہے۔ یہ بھی سمجھا جاتا ہے کہ ویسٹ انڈیز بورڈ نے انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف 30 جولائی سے ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی میزبانی کرنے کی بھی پیشکش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details