پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم محض 212 رنز ہی بنا سکی تھی جسے انگلینڈ نے 101 گیندیں باقی رہتے ہوئے 2 وکٹ کھو کر بآسانی حاصل کر لیا۔
انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ اور جانی بیرسٹو نے پہلی وکٹ کے لیے 95 رنوں کی پارٹنرشپ کی تھی، بیرسٹو نے 46 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے اور شینن گیبرئیل کی گیند پر بریتھویٹ کو کیچ تھما بیٹھے۔
بیرسٹو کے آؤٹ ہونے کے بعد انگلینڈ نے حیرت انگیز طور پر تیز گیند باز کرس ووکس کو تیسرے نمبر پر بلے بازی کے لیے میدان پر اتارا، اور ووکس نے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے 54 گیندوں مین 40 رنز بنا کر شینن گیبرئیل کا شکار ہوئے۔
دوسری جانب سے جو روٹ نے اپنی جارحانہ بلے بازی جاری رکھی اور 93 گیندوں میں 11 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی۔