وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری دمو روی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بی سی سی آئی کے منتظمین پر منحصر ہے کہ اگر وہ چاہیں تو مقابلے منعقد کراسکتے ہیں اور اگر چاہیں تو نہیں بھی، انھیں ہمارا یہ مشورہ ہے کہ موجودہ وقت میں میچز کو موخر کردیا جائے لیکن اگر وہ آئی پی ایل مقابلے کراتے ہیں تو یہ بی سی سی آئی کا اپنا فیصلہ ہوگا۔
واضح رہے کہ عالمی صحت ادارہ (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کو عالمی وبأ قرار دے دیا ہے اور اسی کے تحت مرکزی حکومت نے بھی احتیاطی طور پر 15 اپریل تک کے لیے تمام ممالک کے ویزا منسوخ کردیے ہیں۔