اردو

urdu

ETV Bharat / sports

دھونی 2022 میں بھی چنئی کے لئے کھیلیں گے: سی ای او - متحدہ عرب امارات

چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کے بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش ہونے کے بارے میں قیاس آرائی کے درمیان ٹیم کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر (سی ای او) کاشی وشوناتھن نے کہا کہ ٹیم کو اس ضمن میں کوئی سروکار نہیں ہے اور توقع ہے کہ دھونی 2022 میں بھی ٹیم کے لئے کھیلیں گے۔

Dhoni will also play for Chennai in 2022: CEO
دھونی 2022 میں بھی چنئی کے لئے کھیلیں گے: سی ای او

By

Published : Aug 11, 2020, 10:58 PM IST

گذشتہ سال انگلینڈ میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں شکست کے بعد دھونی میدان سے باہر چل رہے ہیں، جس نے ان کی ریٹائرمنٹ کے بارے میں قیاس آرائیاں تیز کردی ہیں۔

دھونی آئی پی ایل سے میدان میں واپس آئیں گے۔ آئی پی ایل کا 13 واں سیزن 19 ستمبر سے 10 نومبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہونا ہے۔

وشواناتھن نے منگل کے روز انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ دھونی 2020 اور 2021 دونوں سالوں میں ٹیم کے لئے کھیلیں گے۔ نیز ہمیں یقین ہے کہ وہ 2022 میں بھی کھیلیں گے ۔ میں خود میڈیا کے ذریعے معلومات حاصل کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ معلوم ہوا ہے کہ وہ جھارکھنڈ میں نیٹ پریکٹس کررہے ہیں۔ ہمیں اپنے کپتان کی فکر نہیں ہے۔ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہیں اور اپنی اور ٹیم کا خیال رکھنا جانتے ہیں۔

دریں اثنا انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ چنئی 21 اگست کو متحدہ عرب امارات کے لئے روانہ ہوگی۔ سی ای او نے بتایا کہ مختلف ممالک کے کھلاڑی 14 اگست تک چنئی آئیں گے اور سی ایس کے 15 سے 20 اگست تک دستیاب کھلاڑیوں کے ساتھ کیمپ کا انعقاد کرے گا۔

چنئی متحدہ عرب امارات جانے سے پہلے کیمپ کے لئے تمل ناڈو حکومت کی منظوری کا منتظر ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ سرگرمیاں موقوف کئے جانے سے قبل مارچ میں کھلاڑیوں کے لئے کیمپ لگانے والی چنئی پہلی ٹیم تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details