گزشتہ سال آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیوں کو درکنار کرتے ہوئے مہیندر سنگھ دھونی اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ آئندہ دومارچ سے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں آئی پی ایل کے 13 ویں ایڈیشن کے لئے ٹریننگ سیشن کا آغاز کریں گے۔
دھونی جلد ہی مشق کا آغاز کریں گے چنئی سپر کنگس کے سی ای او کے ایس وشواناتھن کے مطابق مہیندر سنگھ دھونی سی ایس کے کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ٓآئندہ دو مارچ سے ٹرسیشن میں حصہ لیں گے۔
انہوں نے کہاکہ آئندہ 19 مارچ تک رہائشی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں دھونی کے علاوہ دیگر اسٹار کھلاڑی شامل ہوں گے ۔
سریش رینا،امباتی رائڈو گزشتہ دو ہفتوں سے ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز امباتی رائڈو کو اپنی ٹیم سی ایس کے کے کھلاڑیوں سے تال میل بٹھانے کا موقع مل رہا ہے۔
آئی پی ایل کے 13 سیزن میں آئندہ 29 مارچ کو چنئی سپرکنگس اور ممبئی انڈینس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ اس مرتبہ چنئی سپر کنگس نے پیوش چوالہ،جوش ہیجل ووڈ،انگلینڈ کے آل راؤںڈر سیم کورین اور تامل ناڈو کے آر سائی کیشور کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔