تقریباًدس برس بعد فوادعالم کوپاکستانی ٹسٹ ٹیم میں شامل کیے جانے کاامکان روشن ہوگیا ہے۔
پاکستانی ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بلے بازفواد عالم کو سری لنکا کیخلاف سیریز میں موقع دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق قائداعظم ٹرافی میں شاندار کارکردگی دکھانے والے فواد عالم کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ان کی پاکستانی ٹیم میں شمولیت پر اتفاق رائے ہوگئی ہے۔
فاسٹ بالر عثمان شنواری کی بھی لاٹری نکل پڑی۔ امکان ہے کہ انہیں ٹیم کا حصہ بنایا جائے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی دورہ آسٹریلیا میں بدترین کارکردگی، شائقین کی تنقید چیف سلیکٹر مصباح الحق پر اثر کرنے لگی۔
گیارہ دسمبر سے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کے لئے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے دیگر سلیکٹرز سے مشاورت مکمل کر لی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اوپننگ بلے باز امام الحق کو کارکردگی کی بنیاد پر پاکستانی ٹیم سے باہر کیا جاسکتا ہے، ان کی جگہ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے سمیع اسلم کی واپسی متوقع ہے۔
سلیکشن کمیٹی نے یاسر شاہ پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں ٹیسٹ اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے.