اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'جیت سے سال کا آغاز کرنا انتہائی خوشگوار ہے'

سری لنکا کو تیسرے اور آخری ٹوئنٹی -20 میچ میں 78 رنوں سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے جیتنے کے بعد بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ جیت سے سال کا آغاز کرنا انتہائی خوشگوار ہے۔

'جیت سے سال کا آغاز کرنا انتہائی خوشگوار ہے'
'جیت سے سال کا آغاز کرنا انتہائی خوشگوار ہے'

By

Published : Jan 11, 2020, 11:47 PM IST

انڈین ٹیم نے جمعہ کو سری لنکا کو تیسرے ٹوئنٹی -20 مقابلے میں 78 رنوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہاکہ سال کا آغاز جیت سے کرنا کافی خوشگوار ہے۔ ہم صحیح راستے پر ہے. ہم نے دوسرے میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد اس مقابلے میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا.

'جیت سے سال کا آغاز کرنا انتہائی خوشگوار ہے'

انہوں نے کہاکہ میں ٹیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہوں۔ 200 رنوں کا ہدف مقرر کرنے سے ٹیم کا اعتماد بڑھا ،جس نے اس مقابلے میں ہماری مدد کی. "

وراٹ نے کہا، "اننگز کے درمیان میں ہمیں تھوڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑا لیکن منیش پانڈے اور شاردل ٹھاکر نے آخر میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا. ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو اپنی ذمہ داری سمجھ کر بلے بازی کرتے ہیں. بالخصوص اس وقت جب ٹیم کے سینئر کھلاڑی کارکردگی کرنے میں ناکام رہے۔ "

وراٹ نے کہا، "اس مقابلے میں ایک وقت ہم 180 رن تک کا اسکور سوچ رہے تھے لیکن ہم نے کامیابی کے ساتھ 200 رنوں کا ہندسہ پار کیا. ایسے ہی ممبئی میں بھی ہم نے 200 رن کا اسکور سوچا لیکن ٹیم 230 رن کا اسکور پار کرنے میں کامیاب رہی تھی

کپتان وراٹ نے کہاکہ ہم ایسی ٹیم نہیں ہیں جو صرف پہلے بلے بازی کرتے وقت بہتر کریں. ہمیں اس کی کارکردگی کو ہدف کا تعاقب کرتے وقت بھی برقرار رکھنا ہے. روہت شرما، شکھر دھون اور لوکیش راہل یہ تینوں بلے باز ٹیم کے بہترین کھلاڑی ہیں. روہت مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں سے ہیں۔

وراٹ نے مزید کہا کہ لوگوں کو ایک دوسرے کے خلاف کچھ بھی بولنا بند کرنا چاہئے. میں ایسی باتوں پر یقین نہیں کرتا ہوں

ABOUT THE AUTHOR

...view details