بھارت نے دوسرے یک روزہ میں پانچ وکٹ پر 387 رنوں کا بڑا اسکور بنانے کے بعد ویسٹ انڈیز سے 107 رنوں سےمیچ جیت کر سیریز میں 1۔1 کی برابری حاصل کرلی ہے۔
اس میچ میں لوکیش راہل اور روہت شرما نے سنچریاں لگائیں جبکہ کلدیپ یادو نے ہیٹ ٹرک سے سیریز برابر کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ نے میچ کے بعد کہا ’’ آخر ی تین میچوں میں ہم نے دو میں پہلے ہاف میں بلے بازی کی، لیکن دوسرے ہاف میں بلے بازی کرنے سے بھی ہمیں کوئی دشواری نہیں ہے۔ ہم سرفہرست ٹیموں میں ہے اور ہدف کا تعاقب کرنے میں بھی ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے۔ بطور کپتان مجھے اس بات سے خوشی ہے کہ ہم نے ٹاس ہارنے کے بعد بھی اچھی بلے بازی کی جو ظاہر کرتا ہے کہ ہم ٹاس پر منحصر نہیں ہیں۔
کپتان نے کہا ’’ہمیشہ 50۔40 رن فاضل بنانا اچھا ہوتا ہے ۔ روہت اور لوکیش نے زبردست بلے بازی کی اور افتتاحی شراکت داری نے میچ کو الگ موڑ دے دیا۔ شریس اور رشبھ نےبھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ میچ میں ہمارے بلے بازوں نے 34 ہ باؤنڈریاں لگائیں اور ہماری کوشش یہی ہے کہ ہم بغیر کسی خوف کے کرکٹ کھیلیں جو ابھی ضروری ہے۔
تاہم بھارتی کپتان نے ٹیم کی کمزور فیلڈنگ پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ’’ٹیم کو ہر شعبہ میں اعلی سطح برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ تجزیہ ہمیشہ وکٹ کیپر اور گیند بازوں پر منحصر ہوتا ہے۔