بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعرات کو یہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ میدان کے دیگر تمام فیصلوں کے لئے میدانی امپائر ذمہ دار رہیں گے جبکہ تھرڈ امپائر فرنٹ فٹ نو بال کے لئے ہر گیند کی نگرانی کرے گا۔
آئی سی سی نے ایک بیان میں کہاکہ اگر فرنٹ فٹ کو لے کر کوئی نو بال ہوتی ہے تو تھرڈ امپائر میدانی امپائر کو اس بارے میں مطلع کرے گا اور وہ اسے نو بال قرار دے گا۔میدانی امپائر فرنٹ فٹ نو بال کو تھرڈ امپائر سے مشورہ لئے بغیر اشارہ نہیں کرے گا۔
آئی سی سی نے ساتھ ہی کہاکہ اگر تھرڈ امپائر تصاویر کی بنیاد پر نو بال دینے میں شک میں رہتا ہے تو شک کا فائدہ بولر کو ملے گا۔اگر بلے باز ایسی کسی گیند پر آؤٹ ہو جاتا ہے جو بعد میں تھرڈ امپائر کی طرف سے نو بال قرار دی جاتی ہے تو بلے باز کو اپنی اننگز دوبارہ شروع کرنے کے لئے کہا جا سکتا ہے ۔